اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
اسلام آباد......وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نےکہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی ) کے گھپلوں میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا لیکن ان کے خلاف ایکشن لینے میں خود پی ایم ڈی سی رکاوٹ تھی۔ وزیرمملکت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سامنے آنے کے بجائے پیچھے رہ کر کام کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو جو تعاون چاہئےہوگا پی ایم ڈی سی کرے گی۔سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا،ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایکشن لینے میں پی ایم ڈی سی کا اپنا قانون رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم حسین پاکستان نرسنگ کونسل کے ہیڈ نہیں رہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours