اسلام آباد ......امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کیلئے کل پاکستان آئینگی ۔ذرائع کے مطابق سوزن رائس کی وزیراعظم نوازشریف سے ہونیوالی ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغان مصالحتی عمل میں اسلام آباد کے کردار پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی ،پاک بھارت تعلقات اور دونوں پڑوسی ممالک کی سرحدی خلاف ورزیوں کے امور بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر دورے کے دوران پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کرینگی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours