کراچی ...... رینجرز نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی ہے ۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی شوگر،بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے،انہیں ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی دیکھ بھال کیلئے 2اسسٹنٹ نرسیں 24گھنٹے موجود رہتی ہیں۔عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئےعلاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے.
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours