بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنی خواہشات کی ایک لسٹ اپنے مداحوں سے شیئر کی جس میں ایک نوبل انعام حاصل کرنا بھی ہے۔
کون نہیں چاہتا کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں ہر ایک بات جانے؟
ان کی شیئر کی گئی لسٹ میں بہت سی دلچسپ و منفرد چیزیں شامل ہیں. اس لسٹ میں موجود طرح طرح کی چیزیں اور ان کی گہرائی آپ کو بھی اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے گی.
شاہ رخ نے اپنی لسٹ کی شروعات مختصر چیزوں سے کی جس میں ان کے پسندیدہ ملبوسات وغیرہ شامل تھے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ خان ایک کتاب لکھ رہے ہیں؟ شاہ رخ نے اپنی دوسری لسٹ میں اس بات کا ذکر کیا۔
اور آخر میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ نوبل انعام جیتنے کے بھی خواہش مند ہیں۔
شاہ رخ خان اس وقت فلم ’رئیس‘، ’فین‘ اور ’دل والے‘ میں کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اداکار کے پاس یہ سب حاصل کرنے کا وقت نہیں البتہ ان کی لسٹ کے مطابق وہ ان سب کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours