نومنتخب ضلع ناظم پشاور ارباب محمد عاصم |
پشاور.......پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل پشاور اور تین ٹاؤن کونسلوں میں واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ ارباب محمد عاصم ضلع کونسل پشاور کے ناظم بن گئے۔ ٹاؤن فور میں مسلم لیگ ن اور سہ فریقی اتحاد کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ضلع و ٹاؤن کونسلز پشاور کے ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارباب محمد عاصم بلامقابلہ ضلع ناظم پشاور اور سید قاسم علی شاہ نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹاؤن ون سے تحریک انصاف کے زاہد ندیم ناظم اور شعیب بنگش نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹاؤن ٹو سے تحریک انصاف کے فرید اللہ ناظم جبکہ اسرافیل نائب ناظم چن لئے گئے۔ ٹاؤن تھری سے پاکستان تحریک انصاف ہی کے محمد علی اربا ب ناظم اور وہاب خلیل نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹاؤن فور سے مسلم لیگ ن کے ہارون صفت اور جے یو آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد کے امیدوار ارباب کمال نائب ناظم چن لئے گئے۔ہنگو سےجے یوآئی(ف)کے مفتی عبیداللہ ضلعی ناظم منتخب ہوگئے،نوشہرہ سےپی ٹی آئی کے لیاقت خان خٹک ضلع ناظم جب کہ پی ٹی آئی کے اشفاق احمد خان ضلعی نائب ناظم منتخب ہوگئے۔لیاقت خان خٹک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے بھائی ہیں۔ٹانک سے تحریک انصاف کےمصطفیٰ کنڈی ضلعی ناظم منتخب ہوگئے۔سوات سے(ن)لیگ کے محمد علی شاہ ضلع ناظم اور اے این پی کے عبدالجبارنائب ناظم منتخب ہوگئے۔ہری پور سےپی ٹی آئی کے عادل اسلام ضلع ناظم اورآغاشبیرضلعی نائب ناظم منتخب جب کہ ہری پور کیتحصیل غازی میں پی ٹی آئی کےاسلم حیات خان ناظم،محمدانوربلامقابلہ نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سےپی ٹی آئی کے امیدوارعزیزاللہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours