اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
لاہور: ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فوج کے خلاف مسلسل تقاریر کر رہے ہیں اس لئے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریرپرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کی جانب سے کی گئیں تقاریرکا ریکارڈ آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پیمرا کے نمائندوں کو بھی 7 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے الطاف حسین کی نیشنلٹی کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours