نیویارک..........امریکی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے ۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ، صدر اوباما کی مشیر سوزن رائس نے اتوار کو پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنگجوؤں کو ہمسایہ ممالک پر حملے کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔اخبار کے مطابق،پاکستانی قیادت سے مذاکرات میں حقانی نیٹ ورک کا معاملہ نمایاں موضوع رہا، جس کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے پیچھے اسی نیٹ ورک کا ہاتھ ہے ۔نیویارک ٹائمز کا ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہنا تھا کہ رائس نے پاکستانی قیادت پر واضح کیا ہمسایہ ممالک اور امریکا کے ساتھ تعلقات کے لیے پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ان حملوں کو روکنے کا سدباب کرے ۔ اخبار نے پاکستانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سوزن رائس اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی اور معاملات پر کھل کر گفت گو ہوئی ، ملاقات کے دوران خطے کے ممالک کے کردار اور خاص طور پر امریکا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours