کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کو رینجرز کے اقدامات سندھ پر حملہ نظر آرہے ہیں۔ یہی پیپلزپارٹی تھی جس نے رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی توسیع کی تھی۔ نائن زیرو پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور دیگر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے مارے جائیں، تو اسے جائز قرار دیا جائے، مگر جب پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کو گرفتار کیا جائے، تو اس کو سندھ پر حملہ قرار دیا جاتا ہے۔ پی پی پی کے کسی رہنما کی گرفتاری ہوتی ہے، تو جنگ کی بات کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ فوج سے جنگ ہوگی، یہ پاکستان کی اپنی فوج ہے اور سب ہم اپنی فوج کے لیے جان دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours