لاہور........پنجاب کے انٹیلی جنس سنٹر سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی پر حملہ سازش کی منصوبہ بندی جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔ مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی ملحقہ آبادیوں میں خفیہ اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا جائے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بہتر بنایا جائے اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ پنجاب اسمبلی پر دہشت گردی کی سازش کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹیلی جنس سنٹر نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا۔ 
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours