لندن: ٹویٹر نے ایک نئی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 140 پلس سروس کے ذریعے اب ذیادہ طویل پیغامات ٹائپ کرکے بھیجے جاسکیں گے۔
ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا کہ اس نئی سروس کے ذریعے ایک شخص دوسرے شخص کو پرائیوٹ پیغامات بھی بھیج سکے گا جسے ڈائریکٹ میسج یا ’ڈی ایم ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں آزادانہ طور پر پیغامات بھیجے اور وصول کیے جاسکیں گے۔ اس سال جون میں ٹویٹر کے فورم پر نئ سروس کا اعلان کیا تھا لیکن ٹویٹر کے مطابق ان تبدیلیوں سے عوامی ٹویٹس متاثر نہیں ہوں گی۔
ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹویٹر کے صارفین 30 کروڑ اور فیس بک کے صارفین اب ڈیڑھ ارب تک پہنچ رہے ہیں اور ٹویٹر کو فیس بک، واٹس ایپ اور وی چیٹ جیسی سروسز سے شدید مقابلے کا سامنا ہے کیونکہ یہ کمپنیاں ٹیکسٹ پیغامات پر بہت سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ دوسری جانب ٹویٹر ٹویٹس کو فیس بک کی طرح چیٹنگ سہولیات فراہم کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایموجی ( احساسات اور صورتحال کو بیان کرنے والے آئکن)، ویڈیو، آڈیو اور دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours