نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا۔
نیویارک میں ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ پاکستان نے اپنی بقاء کے لئے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک استحکام قائم کیا۔ پاکستان کی ایٹمی پالیسی صبرو تحمل اور ذمہ داری کے اصولوں کے تحت ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور بین الاقوامی سطح پر بلا تعصب تمام ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours