نئی دلی: پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان کرکٹ چل سکتی ہے۔
بھارتی شہر کولکتہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ امن کا پل اوردونوں ممالک کو قریب لانےکا ذریعہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیریز ہونی چاہیئے۔ پی سی بی کو مجوزہ سیریز کے لئے بھارت سے جواب کا انتظار ہے۔
چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگرپاک بھارت دو طرفہ سیريزنہیں ہوتی تو ہمارے لئے تمام آپشن کھلے ہیں ، بھارت کے بغیر بھی پاکستان کرکٹ چل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چئیرمین شہریارخان بھارتی کرکٹ بورڈ کےسابق صدرجگموہن ڈالمیاکی وفات پرتعزیت کیلیےبھارت کے دورے پرہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours