لاہور: مسلم لیگ ن نے این اے 122، این اے 125 اور این اے 154 میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے آج حلقہ این اے 154 میں انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے جس پر مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ این اے 122 میں الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر ایاز صادق کے حق میں دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے خلاف ایاز صادق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

این اے 125 میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی فتح کو کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اب ن لیگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تینوں حلقے میں دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 میں ن لیگ کے امیدوار صادق بلوچ کو جعلی ڈگری پر تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours