ملتان : این اے 154 میں انتخابی دھاندلی کیس کے فیصلے کے موقع پر الیکشن ٹربیونل کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔این اے 154 میں انتخابی دھاندلی کیس کے فیصلہ سنائے جانے میں تاخیر ہونے پر الیکشن ٹربیونل کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان صبر نہ کر سکے۔ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کے دوران آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی جبکہ پارٹی پرچموں کے ڈنڈوں کا بھی خوب استعمال کیا۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم آدھا گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا ۔ پولیس اہلکاروں نے بیچ بچائو کرایا اور حالات پر قابو پالیا۔
Home
پاکستان
این اے 154 دھاندلی کیس کے فیصلے کے موقع پر پی ٹی آئی ، ن لیگ کے کارکن گتھم گتھا ، تھپڑوں کی بارش
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours