ریاض: سعودی عرب میں مسجد پر خود کش حملے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر عسیر میں خودکش بمبار نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے صوبے القطیف میں بھی گزشتہ ماہ خود کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران سعودی عرب میں مسجد کو نشانہ بنائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours