کوئٹہ: سوئی کےعلاقے میں ایف سی کے سرچ آپریشن کےدوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
ترجمان ایف سی کےمطابق بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر چیلا ریش بھی شامل ہے جب کہ دہشت گردوں کےقبضے سے 30 کلو بارودی مواد، 5 کلاشنکوف اور 2 بم برآمد کیے گئے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours