مانسہرہ: پھلڑہ کے قریب سری پہاڑی پر ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مانسہرہ میں پھلڑہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سری پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرراولپنڈی سےگلگت جارہا تھا کہ خراب موسم کے باعث بھینگڑہ کے پہاڑ سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس سے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے، حادثے کے فوری بعد ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیوں کے لیے جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours