اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا ہے، پہلے مرحلے کی پولنگ 31اکتوبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق سندھ اور پنجاب میںکاغذات نامزدگی 7سے 11ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 12سے 17ستمبر تک ہوگی ،کاغذات مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 24ستمبر کو دائر کی جاسکیں گی، یکم اکتوبرکو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2اکتوبر کو جاری کی جائےگی، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیاہے، جس کے تحت کسی بھی علاقے میں ترقیاتی اسکیموں کا اعلان نہیں کیا جاسکے گا ، ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی ہوگی،وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزرا،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکرقومی و صوبائی اسمبلی ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یونین کونسلز کا دورہ نہیں کرسکیں گے، ووٹرز کی فہرستیں یونین کونسلوں میں آویزاں کردی گئی ہیں
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours