اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں ترامیم کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کو آئینی قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس ناصر الملک نے 18 اور 21 ویں آنینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ درخواستوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کے علاوہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواستیں اکثریت رائے سے مسترد کی گئیں، 17 میں سے 14 ججوں نے 18 ویں ترمیم کے حق میں جب کہ 11 ججوں نے 21 ویں ترمیم کو جائز قرار دیا، 3 ججز نے 18 ویں جب کہ 6 ججز نے 21 ترمیم کی مخالفت میں فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں فل کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم سے متعلق 35 متفرق درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 27 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 18ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری اور 21ویں ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours