جمیکا سے تعلق رکھنے والے مشہور ایتھلیٹ یوسین بولٹ جمعرات کو بیجنگ میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں 200 میٹر کی دوڑ جیتنے کے فوراً بعد ایک کیمرا مین سے ٹکرا کر گر پڑے۔
یوسین بولٹ عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں 200 میٹر کی دوڑ جیتنے کی خوشی منانے میں مگن تھے کہ اسی دوران ایک کیمرا مین اپنے موٹرائزڈ سکوٹر پر کنٹرول کھو بیٹھے اور سکوٹر بولٹ کی ٹانگوں پر چڑھ دوڑا۔
تاہم جمیکن کھلاڑی فوراً ہی واپس گھوم کر اپنی ٹانگوں پر اُٹھ کھڑے ہوئے۔ انھوں نے شائقین کے ساتھ دوبارہ جیت کی خوشی منانے سے پہلے فوری طور پر اپنے ٹخنوں کو صاف کیا۔
بولٹ نے بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ’حادثات ہو جاتے ہیں، مجھے چند خراشیں آئی ہیں جو اُس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو میں تربیت کے دوران خود کو لگاتا رہتا ہوں۔ میں بالکل ٹھیک ہو جاؤں گا۔‘
Post A Comment:
0 comments so far,add yours