اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس ناصر الملک کی 16 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس جوادایس خواجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت نے لا اینڈ جسٹس اینڈ ہیومن ڈویژن کی سمری کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی جس کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ 17 اگست سے چیف جسٹس پاکستان کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours