اسلام آباد.........وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دھمکی سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ کاظم کا بیان افسوس ناک ہے، دھمکی میں نے نہیں جسٹس کاظم نے دی کہ وہ مجھے دیکھ لیں گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے ایسی دھمکیاں دہشت گردوں سے آتی تھی، اب تو کاظم ملک دے رہے ہیں، پہلے ڈوگر جج تھے اور اب وہ عمران خان کے جج ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ میرے تمام بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، میں نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی۔ الیکشن کمیشن عملے کی بے ضابطگیوں کی سزا ایاز صادق اور لاکھوں ووٹرز کو کیوں دی گئی اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی پیشگی اطلاع عمران خان تک کیسے پہنچی۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک کے فیصلے پر مجھے اختلاف ہے اور میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours