سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بزدل فورسز کی جارحیت کے بعد گاؤں کندن پور سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ، کندن پور اور ملحقہ دیہات میں سکول بند ہیں تاہم لوگوں کے حوصلے بلند ہیں، پاک فوج عیار دشمن کے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے سینہ سپر ہے۔ بھارتی فورسز کی بزدلانہ کارروائی کے جو خطے میں امن کی آشا کا راگ تو الاپتا ہے لیکن اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز نہیں آتا۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ 
اور گولا باری کی جس سے 8 شہری شہید اور ماں بیٹے سمیت درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔زخمیوں میں بائیس خواتین بھی شامل تھیں ، بزدلانہ فائرنگ سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور متعدد گھر تباہ و برباد بھی ہوئے ، بھارتی فورسز نے کندن پور پر بھی مارٹر گولوں سے شیلنگ کی۔ جس کی وجہ سے محدود پیمانے پر لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ، کندن پور اور ملحقہ دیہات میں سکول بند ہیں ۔ بھارتی فورسز گزشتہ روز سیالکوٹ سیکٹر میں سجیت گڑھ سیکٹر کے گاؤں ٹھٹھی خورد ، ٹھٹھی کلاں ، مہندر وال ، گاؤں عمرانوالی اور کندن پور ، چارواہ ، کھنور ، بلہے ، جمال جند ، دھمالاں ، ہرپال گاؤں ، گاؤں انولہ ، سیلم ، ہارنانوالی ، گاؤں چپراڑ ، دھول ملانے ، سہیل پور ، صالح پور اور نند پور بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر شیل برساتی رہی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours