آزاد کشمیر: وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 وزرا کو کا بینہ سے بر طرف کر دیا ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایم کیو ایم کے 2 پارلیمانی وزرا طاہرکھوکراورسلیم بٹ کوکابینہ سے برطرف کردیا ہے۔ برطرف کیے جانے والے وزیر طاہر کھوکرکے پاس وزارت ٹرانسپورٹ جب کہ سلیم بٹ کے پاس وزارت اسپورٹس اینڈ کلچرکا قلمدان تھا جب کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی چیف سیکریٹری کو بھجوادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریرکے بعد آزاد کشمیرکے وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وزراء کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ 72 گھنٹے میں الطاف حسین کے بیان سے اظہارلاتعلقی کا اعلان کریں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours