ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس نے ادکار ارجن کپور سے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ اپنے معاشقوں کے باعث ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں تاہم دبنگ اسٹار سلمان خان سے دوری کے بعد اب ان کا ایک اور معاشقہ سامنے آیا ہے جس کی انہوں نے تردید کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن حسینہ جیکولین اورخوبرو اداکارارجن کپور کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاشقے کی افواہیں گردش کرنے لگیں تاہم اداکارہ جیکولین کا کہنا تھا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ ملاقاتوں کوغلط رنگ نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین اور سلمان خان کے درمیان بھی معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہوئیں تھیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours