اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

عمران خان نے ناراض پارٹی رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین پارٹی رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی کو اپوزیشن سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میڈیا پر پارٹی پالیسی سے متعلق بیان بازی سے منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود جسٹس وجیہہ الدین نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس پر ان کی رکنیت معطل کی گئی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ تھے اور انھوں نے اپنے فیصلے میں جہانگیر ترین، علیم خان، پرویز خٹک سمیت 4 پارٹی رہنماؤں کو انٹرا پارٹی الیکشن پر اثر انداز ہونے پر پارٹی سے نکالنے کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان نے ان کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے جسٹس وجیہہ الدین کمیشن کو ہی معطل کردیا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours