اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اورعمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے اس لئے وہ جارحانہ پالیسی کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور جسٹس کاظم علی ملک کی جملے بازی درست نہیں، مسلم لیگ (ن) سردارایاز صادق کے خلاف فیصلہ آنے پر الیکشن ٹریبونل کے جج پر الزامات نہ لگائے بلکہ عوام کی عدالت میں جائے، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اورعمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے ، وہ جارحانہ پالیسی کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے دیرینہ مسئلہ کشمیر ہے ، اس کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours