واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں ، دونوں ملکوں کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری بار بار دونوں ملکوں پر مذاکرات جاری رکھنے کے لئے زور دیتے رہے ہیں۔ ایک بھارتی صحافی کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے سوال پر جان کربی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے کشیدگی کم نہیں ہوگی ، دونوں ملکوں کے دیرینہ مسائل کا واحد راستہ مذاکرات ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours