بارسلونا: فٹبال کا کھیل ٹیکنیک کے ساتھ ساتھ زور اور طاقت کا کھیل بھی ہے لیکن کبھی کبھی اس جنونی کھیل میں کھلاڑی اپنے جذبات کو قابو میں نہیں رکھ پاتے اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر طاقت کا استعمال کرلیتے ہیں اور ایسا ہی واقعے میں جدید دور کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور میچ کے دوران مخالف کھلاڑی کو ٹکر ماردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نے نو کیمپ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ میچ میں بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والے روما کے ایک دفاعی کھلاڑی کو ٹکر دے ماری۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اچانک میسی اور فرانسیسی کھلاڑی ماپاؤ ینگا مبیوا کے درمیان ٹکر ہوگئی لیکن میسی اس ٹکر کے بعد مبیوا پر برس پڑے اور پہلے ان کو ٹکر ماری پھر دونوں میں گرما گرمی ہوگئی جس پر میسی نے میبوا کا گلا بھی دبانے کی بھی کوشش کی لیکن اس سے پہلے کے جھگڑا اور بڑھتا دیگر کھلاڑیوں نے بیچ میں آکر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours