لاہور: شیرا کوٹ میں حساس اداروں نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
لاہور میں حساس اداروں نے کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شیراکوٹ کے قریب بدرو گاؤں میں کارروائی کی تو ایک مکان میں موجود 8 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گردوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں ان کی شناخت امجد، فیاض، صداقت اور صدام کے نام سے ہوگئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شیرا کوٹ میں کارروائی شجاع خانزادہ خودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ قاری سہیل کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی تاہم مارے گئے چاروں افراد بھی اٹک خودکش حملے میں ملوث تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours