لاہور: سنگدل باپ نے روٹی گول نہ بنانے پر 12 سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے ہی مار ڈالا۔
یہ افسوس ناک واقعہ 13 ستمبر کو لاہور کے علاقے نیوانارکلی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ معصوم انیقہ کو اس کے باپ اور بھائی نے روٹی ٹھیک طرح سے نہ پکانے پر اسے ڈنڈے اور قینچی سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کہ وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔جنونی باپ نے جرم چھپانے کے لئے بیٹے کے ساتھ مل کر انیقہ کی لاش کو میو اسپتال کے مردہ خانے کے باہر لاوارث حالت میں چھوڑدیا اور بعد ميں خود مدعی بن كر شادباغ تھانہ ميں اغواءاور قتل كا مقدمہ بھی درج كرواديا۔
پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج اور اہل محلہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کے بعد ملزم اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا جہاں دونوں سنگدل باپ پیٹے نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم جنونی قسم کا انسان ہے اور اکثر اپنی بیوی اور بچوں کو مارتا رہتا ہے،تشدد کے باعث اس کی بیوی چار ماہ قبل گھر چھوڑ کر جاچکی ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours