فیصل آباد: سینٹرل جیل میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں اخلاق اور شوکت کو پھانسی پر لٹکایا دیا، دونوں مجرموں کو 2001 میں 2 سگے بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 300 سے زائد قیدیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours