ریاض: وزارت خارجہ کے حکام اور میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے سانحہ منیٰ میں کم از کم 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر موجود ایک فہرست کے مطابق اب تک 52 افراد کے جاں بحق ہوئے تاہم سعودی حکام ان میں سے صرف 19 کی تصدیق کررہے ہیں جبکہ 33 عینی شاہدین کے بیان پر مبنی ہیں۔

وزارت کے مطابق واقعے میں کم از کم 49 پاکستانی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سعودی حکام تاحال جاں بحق ہونے والے 769 حجاج کی قومیتیں کے حوالے سے آگاہ کرنے سے قاصر رہے ہیں تاہم متعدد ممالک خود اپنے شہریوں کے جاں بحق شہریوں کی تعداد بتارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو منیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی درست تعداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی.

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کی تعداد:


پاکستان: 40 جاں بحق، 60 گمشدہ


انڈیا: 45 جاں بحق


ایران 464، 241 گمشدہ (ایرانی سرکاری میڈیا)


نائجیریا: 64 جاں بحق، 244 گمشدہ


مصر: 75 جاں بحق، 94 گمشدہ


انڈونیشیا: 57 جاں بحق، 75 گمشدہ


مالی: 60 جاں بحق


نائیجر: 22 جاں بحق


کیمرون: کم از کم 20 جاں بحق


آئیوری کوسٹ: 14 جاں بحق، 77 گمشدہ


چاڈ: گیارہ جاں بحق


الجزائر: گیارہ جاں بحق


صومالیہ: آٹھ جاں بحق (میڈیا رپورٹس)


سینیگال: دس جاں بحق


مراکش: دس جاں بحق، 29 گمشدہ


لیبیا: چار جاں بحق، 16 گمشدہ


تنزانیا: چار جاں بحق


کینیا: تین جاں بحق


تیونس: دو جاں بحق


برکینو فاسو: ایک جاں بحق


برونڈی: ایک جاں بحق


ہالینڈ: ایک جاں بحق
سعودی عرب، ایران کا لاشوں کے تبادلہ پر اتفاق: سرکاری میڈیا

دوسری جانب سعودی اور ایرانی طبی حکام نے سانحے کے دوران جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی لاشوں کو ایران واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔

تہران سعودی عرب پر اس کے کم از کم 239 شہریوں کی لاشیں وطن واپس لانے کے مرحلے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاچکا ہے۔

چھ دن قبل ہونے والے سانحے میں 241 ایرانی گمشدہ بھی ہیں جن میں ایرانی سفیر اور سابق سفیر برائے لبنان بھی شامل ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours