معروف کمپنی ایل جی نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فرنٹ پر ایک نہیں بلکہ دو کیمرے موجود ہیں جو 120 ڈگری کی سیلفی لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ایل جی کے نئے V10 اسمارٹ فون میں اسکرینیں بھی دو ہیں، ایک اسکرین پر آپ تاریخ، موسم یا بیٹری لائف جیسی چیزوں کو ہر وقت دیکھ سکتے ہیں جبکہ دوسری اسکرین پر فون کے دیگر فیچرز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اسمارٹ فون کے دونوں فرنٹ کیمرے 5 میگا پکسلز سنسر کے حامل ہیں جس سے آپ 80 ڈگری سے لے کر 120 ڈگری تک کی سیلفی لے سکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں یوں کہیں لیں کہ یہ دونوں کیمرے لیتے تو دو تصاویر ہیں مگر پھر ایک الگورتھم کے ذریعے وہ ایک ہوجاتی ہیں۔

ایل جی کے مطابق اس فون کی اس خاصیت کی بناءپر سیلفی اسٹک کے بغیر ہی گروپ سیلفیز لینا بہت آسان ہوگیا ہے۔

وی ٹین کی چھوٹی اسکرین کا سائز 2.1 انچ جبکہ بڑی 5.7 انچ ہے جبکہ اس کا بیک کیمرہ 16 میگاپکسلز کا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو ویڈیو کے لیے مینوئل موڈ کی آفر کرتا ہے، جسے سب سے پہلے تصاویر کے لیے G4 فون میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کی مدد سے وی ٹین میں شٹر اسپیڈ، فریم ریٹ، وائٹ بیلنس اور فوکس وغیرہ کو ریکارڈنگ کے دوران ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے دیگر اہم فیچرز میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 808 پروسیسر، 4 جی بی ریم، 64 جی بی میموری اور اینڈرائیڈ 5.1.1 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں جبکہ یہ پانچ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ رواں ماہ سب سے پہلے کوریا میں متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد امریکا، چین ، ایشیا، لاطینی امریکا اور مشرقی وسطیٰ میں پیش کیا جائے گا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours