کابل: افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرنے اور خودکش حملے میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ زابل کے علاقے شانکے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 12 فوجی اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے جن میں کوئی بھی زندھ نہیں بچ سکا، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کو انہوں نے راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جب کہ اافغان حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔

دوسری جانب صوبہ لوگر کے دارالحکومت پلِ عالم میں بھی سرکاری عمارت کے باہرخودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ نائب صوبائی پولیس سربراہ محمد قاری ورا کے مطابق خودکش حملہ آورنے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو اس وقت صوبائی حکومتی عمارت کے باہراڑا دیا جب اسے پولیس کی کوئیک رسپانس فورس نے روکا گیا، دھماکا اس قدرشدید تھا کہ 500 میٹر فاصلے پر واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ افغان حکام نے دھماکے میں کوئیک رسپانس فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد افراد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ افغان طالبان نے دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours