مظفر گڑھ: چوک سرور شہید روڈ پر شکی شوہر نے بیوی اور 2 سوتیلی بیٹیوں کو فائرنگ سے قتل کردیا۔

مظفرگڑھ میں سرورروڈ پر محلہ غوثیہ میں ایک شخص نے بیوی اوردوسوتیلی بیٹیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے حراست میں لے لیا ہے جب کہ لاشیں قریبی اسپتال بھجوا دی گئیں جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جب کہ گرفتار ملزم نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے بیوی اورسوتیلی بیٹیوں پر شک تھا اسی وجہ سے اس نے تینوں کا قتل کیا۔




Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours