کراچی: سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پیش کردہ مشترکہ قرارداد منظورکرلی گئی۔

مسلم لیگ (ن)، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیوایم ارکان نے شدید احتجاج کیا اورزبردست نعرے بازی کی تاہم اسمبلی میں شورشرابے اورنعروں کی گونج کے باوجود ایوان نے الطاف حسین کےخلاف لائی گئی مشترکہ قرارداد منظورکرلی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ملک میں بیرونی مداخلت کے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتا ہے اورایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے مطابے کو بھی مسترد کرتا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت کے بیان پرالطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours