کراچی: الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد کے جواب میں ایم کیو ایم نے بھی پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔

 ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد نے آصف علی زرداری اور عمران خان کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کے اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کر کے قومی اداروں کی تضحیک کی تھی لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم اراکین قرار داد کے ساتھ اخباری تراشے اور دیگر مواد بھی سندھ اسمبلی میں جمع کرایا گیا ہے۔ قرارداد میں عمران خان کے فوج کے خلاف بھی بیانات جمع کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا کے وفاقی حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours