اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا عمر کا انتقال پاکستانی سزمین پر نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی تدفین یہاں ہوئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ملا عمر کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ ان کا انتقال پاکستان میں ہوا اور نہ ہی تدفین یہاں ہوئی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے مفاہمتی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان میں لیڈرشپ کا جھگڑا ان کا آپس کا معاملہ ہے تاہم ہم طالبان کے جھگڑے میں اس وقت نہیں پڑرہے اور چاہتے ہیں کہ وہ قیادت کا مسئلہ حل کر کے مذاکرات کی ٹیبل پرآئیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours