اسلام آباد: تحریک انصاف نے بھارتی ہائی کمیشن سے مدد مانگنے پر ایم کیو ایم کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر مدد مانگنے کے خلاف تحریک انصاف کی رکن عائشہ گلا لئی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دشمن ملک سے مدد مانگنا پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے لہذا ایوان میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے اور حکومت متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے 4 کارکنوں کی گمشدگی کے معاملے پر بھارت سمیت 55 ممالک کے سفارتخانوں کو خط لکھ کر مدد طلب کی گئی تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours