لاہور: بھارتی فوج جارحیت سے باز نہ آئی اورمسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اس بار دشمن فوج نے ہلہ سیکٹر پر شہری آبادی پر گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارت ایک مرتبہ پھر غنڈہ گردی پر اتر آیا اور پاکستان کی جانب سے قیام امن کے لئے ہاتھ آگے بڑھانے کے باوجود اپنی انتہا پسندانہ روش ترک نہیں کر رہا، اس بار بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی علاقے حویلی خورشید آباد اور ہلہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید ہوگئے تھے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours