کراچی..... ایف آئی اےکی جانب سےکراچی میں چائناکٹنگ والے پلاٹوں کے خریداروں کو نوٹس جاری ۔پہلے مرحلے میں سرجانی ٹاؤن کے رہائشیوں کو نوٹس بھیجے گئے ۔ نرسری پر قائم اولڈکلفٹن میں ایک ارب روپےمالیت کا بنگلہ اور گلشن اقبال میں تفریحی پارک سندباد سیل کردیاہے۔تفریحی پارک سندباد کو ایڈمنسٹریٹرکراچی شعیب صدیقی کی ہدایت پرسیل کیاگیا۔ شعیب صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سندبادکی انتظامیہ کے قبضےمیں 8ایکڑزمین ہے۔1981ءمیں 4 ایکڑ زمین فلاحی مقصدکےلیےدی گئی تھی۔ تاہم سندباد انتظامیہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی تھی۔ معاہدے کے مطابق سندباد انتظامیہ کو انٹری فیس نہیں رکھنا تھی مگر پارک کی انتظامیہ10روپےانٹری فیس وصول کررہی تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours