راولپنڈی: مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے تمام 12 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا تھا جس میں پاک فوج کے شعبہ صحت ” آرمی میڈیکل کور” سے تعلق رکھنے والے جوان سوار تھے جن میں 2 پائلٹ، 5 میجرز، لائنس نائیک، سپاہی اور حوالدار رینک کے جوان بھی شامل تھے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours