مغربی ترکی میں ایک گورنر نے سرکاری ملازمین دیر سے دفتر آنے کی اجازت اس شرط پر دے دی ہے کہ وہ یہ اضافی وقت ورزش کرنے میں لگائیں گے۔

مغربی ترکی کے صوبے ایڈیئرنی میں صوبائی ملازمین عموماً صبح ساڑھے آٹھ بجے کام شروع کرتے ہیں۔ لیکن ’ہیبر7 ‘ ویب سائٹ کے مطابق جو بھی نئے پروگرام ’اوور کیور از سپورٹ‘ کا رکن بنے گا اسے ایک گھنٹہ تاخیر سے آنے کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ورزش کے لیے کھیل ڈھونڈنے میں ملازمین کی مناسب مدد کی جائے گی اور انھیں ایک ماہرِ غذائیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

اب تک ستر ملازمین نے اس پروگرام میں رکنیت حاصل کی ہے لیکن اخبار ’ڈیلی صباح‘ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا ان لوگوں کی نگرانی کی جائے گی یا نہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ وہ اضافی گھنٹہ ورزش کر کے گزاریں نہ کہ سو کر۔

گورنر درسن علی ساحن یہ نہیں چاہتے کہ ان کے تحت سول ملازمین کام پر صبح جلدی تو آئیں لیکن ورزش نہ کریں۔ انھوں نے موٹاپے کے خلاف مہم کے طور پر یہ کام شروع کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں ’میں سوچ رہا ہوں کہ میں خود صبح واک کے لیے نکلا کروں۔ یہ بہت مفید ہے۔ وہ افراد جن کا کیلیسٹرول بڑھا ہوا ہے انھیں بھی یہاں تندرستی سے متعلق مسائل کا حل مل سکتا ہے۔‘

گورنر کی جانب سے مقامی افراد کی صحت بہتر کرنے کی یہ کوشش ان کی پہلی کوشش نہیں ہے۔ جنوری میں انھوں نے عوامی عمارتوں کی پہلی تین منزلوں تک جانے کے لیے لِفٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اور اس سے پہلے انھوں نے کیفے مالکان سے کہا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کو چائے کے ساتھ چینی کی صرف ایک کیوب دیں۔ ترکی میں روایت ہے کہ چائے کے ساتھ چینی کی دو کیوبز دی جاتی ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours