کراچی میں لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر بابا لاڈلہ کی ہلاکت کے بعد گروپ کی سربراہی بابا لاڈلہ کے بھائی راشد نے سنبھال لی ہے ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق راشد بابا لاڈلہ کا چھوٹا بھائی ہے۔ راشد کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز نے لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ راشد بابا لاڈلہ کا گروپ کافی عرصے سے چلا رہا ہے لیکن پولیس اور رینجرز کے چھاپوں کے ڈر سے روپوش ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جلد راشد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours