خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی غیرموجودگی اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خالی ہونے کے باعث قائمقام سپیکر کا قرعہ فال قومی وطن پارٹی کی ایم پی اے انیسہ طاہر زیب خیلی کے نام نکلا۔ انیسہ زیب کا نام پینل آف چیئرمین کے چار ممبران میں شامل تھا۔ قومی وطن پارٹی کی ایم پی اے نے خیبرپختوںخوا اسمبلی کے اجلاس کی قیادت کر کے تاریخ میں پہلی بار قائمقام خاتون سپیکر کی حیثیت سے اپنا نام رقم کروایا۔ اپنے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران ہی انہیں کورم کی کمی کی نشاندہی کی گئی جس پر انہوں نے اجلاس کو تیس منٹ کیلئے موخر کیا۔ ارکان اسمبلی نے پہلی قائمقام خاتون سپیکر کو مبارکباد بھی پیش کی۔ خواتین ایم پی ایز نے خاتون قائمقام سپیکر کی تعیناتی کو تحریک انصاف حکومت کا کارنامہ قرار دیا۔ انیسہ زیب طاہر خیلی اس سے قبل پرویز مشرف دور میں اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت بھی رہی ہیں۔ قومی وطن پارٹی میں بھی انہیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت میں شمولیت کی صورت میں وزارت کا عہدہ انیسہ زیب طاہر خیلی کو ملنے کا امکان ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours