اسلام آباد......سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپنے اوپر لگنے والے جھوٹے الزام کو دھونے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیراعظم سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔ایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں احتجاجی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، دھاندلی کے الزامات کی سیاست عوام کے ووٹوں تلے ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی۔ ایاز صادق نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ سے ضمنی انتخاب پر حکم امتناع حاصل کرنے کی درخواست نہیں کریں گے۔ عوام کا پہلے بھی اعتماد رہا ہے، اب بھی پہلے سے زیادہ برتری حاصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے ضمنی انتخاب لڑنے کی خواہش پوری ہونے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی عدالت میں دوہزار تیرہ میں بھی سروخرو ہوئے، اب بھی ہونگے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارٹی ایاز صادق کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلائے، اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے بھی ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours