مناکو ...... فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے. اُنہیں یوئیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ارجنٹینا اور اسپینش کلب بارسلونا کے لیے کھیلنے والے لیونل میسی نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس مرتبہ یوئیفا بیسٹ پلئیر آف دی ائیرایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اوران کے اپنے کلب کے لوئی سواریز سے ہوا۔ میسی دونوں پر بازی لے گئے،اور مناکو میں یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی سے ایوراڈوصول کیا۔ یوئیفا ایوارڈ کی پانچ سالہ تاریخ میں میسی نے دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours