الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں وزیر قانون ثبوت دیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اُن کے بیٹے کی طرف سے دی گئی پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی کاپی فراہم کریں ۔ الزامات سچ ثابت ہوئے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ کاظم ملک نے کہا کہ اُن کے بیٹے کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔ الزامات لگانے پر پرویز رشید کو خط لکھا ہے جواب کا انتظار ہے۔ جج الیکشن ٹربیونل نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے سعد رفیق اور روحیل اصغر کے حق میں جو فیصلے دئیے کیا وہ رانا ثنا اللہ کے ڈر سے دئیے تھے؟۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours