اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس کاظم نے ن لیگ کے حق میں تیس فیصلے دیئے ، اس وقت ن لیگ کو جسٹس کاظم ملک قبول تھے ، براہمداغ بگٹی کی پیش کش وفاقی حکومت کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کے جج جب ن لیگ کے حق میں فیصلے دےرہے تھے ، اس وقت ن لیگ کو تعصب کیوں نظر نہ آیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹریبونل جج کاظم ملک اور رانا زاہد کی مدت میں توسیع نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے براہمداغ بگٹی کو مذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں ، براہمداغ بگٹی کی پیش کش وفاق کیلئے ایک بڑی خبر ہے ، بلوچستان کا مسئلہ طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours